نجی معلومات کی پالیسی
آپ کے متعلق حاصل کی گئیں نجی معلومات کے بارے میں ہماری پالیسی درج ذیل ہے۔

1: سٹیٹ منٹ آف انٹینٹ
2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات
3: نجی معلومات داخل کرنا
4: نجی معلومات تک رسائی
5: سولہ سال سے کم عمر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے
6: نجی معلومات کا حذف

1: سٹیٹ منٹ آف انٹینٹ
فارمز میں دیےگئے خانوں میں اپنے بارے میں تفصیلات درج کرنے سے قلمکارڈاٹ کام آپ کو وہ خدمات مہیا کر سکے گا جو آپ کو مطلوب ہیں۔ جب بھی آپ ہمیں نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان معلومات کو اپنی اس پالیسی کے مطابق استعمال کریں گے۔ ہماری خدمات کا مقصد آپ کو وہ معلومات فراہم کرنا ہے جو آپ موصول کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے موجودہ قوانین کا احترام اور بیسٹ پریکٹس کا حصول قلمکارڈاٹ کام کی اولین ترجیح ہیں۔

2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات
آپ جب بھی قلمکارڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر آئیں گے تو آپ جن صفحات تک پہنچیں گے وہ کوکیز سمیت آپ کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی۔ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ویب سائٹس کوکیز استعمال کرتی ہیں کیونکہ کوکیز ویب سائٹ شائع کرنے والوں کو مفید کام سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں جیسے کہ یہ معلوم کرنا کہ کسی کمپیوٹر یا اسے استعمال کرنے والے نے پہلے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا ہے یا نہیں۔ بار بار اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے کمپیوٹر میں دیکھا جاتا ہے کہ آیا اس کمپیوٹر پر پہلے سے اس سائٹ کے حوالے سے کوئی ککی موجود ہے یا نہیں جو آپ کے پچھلے وزٹ کے دوران آپ کے کمپیوٹر میں داخل کی گئی تھی۔

کوکیز کا مقصد کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے جو ویب سائٹ بنانے والوں کو اپنی خدمات کو ان کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور استعمال کرنے والے کی پروفائل کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے پچھلے وزٹ پر ہمارے بریکنگ نیوز صفحات پر گئے تھے تو کوکیز ہمیں یہ بتا سکتی ہیں اور اس سے ہمیں آپ کے اگلے وزٹ کے دوران اپنی بریکنگ نیوزکے متعلق معلومات کو آپ کے لیے واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

3: آپ کی نجی معلومات کی حفاظت اور اس کا استعمال
آپ قلمکارڈاٹ کام کمیونٹی کی رکنیت کے لیے قلمکارڈاٹ کام کو جو بھی نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان کے استعمال کے لیے قانونی طور پر آپ کو جواب دہ ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم آپ پر واضح کریں کہ ہم ان معلومات کو کیسے استعمال کریں گے اور یہ معلومات کسی کو بھی فراہم کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کریں۔ عام طور پر آپ قلمکارڈاٹ کام کو جو بھی معلومات فراہم کریں گے وہ قلمکارڈاٹ کام کے اندر اور اس کے سروس پرووائیڈرز کے لیے ہی استعمال کی جائیں گی۔ یہ معلومات کبھی بھی آپ کی رضامندی حاصل کیے بغیر باہر کسی کو فراہم نہیں کی جائیں گی جب تک کہ ہم پر یہ قانونی طور پر لازم نہ ہو کہ ہم یہ معلومات ظاہر کریں۔ دریں اثنا اگر آپ نامناسب اور ناشائستہ مواد قلمکارڈاٹ کام کو پوسٹ کریں یا بھیجیں اور قلمکارڈاٹ کام کے خیال میں یہ رویہ قابل گرفت ہے اور دہرایا جا رہا ہے تو قلمکارڈاٹ کام اسے روکنے کے لیے آپ کے متعلق جو بھی معلومات موجود ہیں استعمال کر سکتا ہے۔ اس میں آپ کو ملازمت فراہم کرنے والے ادارے، آپ کی تعلیمی درس گاہ اور آپ کو ای میل کی سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں تک آپ کے رویے کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی شامل ہے۔

ہم ان معلومات کو صرف اس وقت تک اپنے پاس رکھیں گے جب تک کہ آپ ہماری خدمات سے استفادہ حاصل کرتے رہتے ہیں اور اس کے بعد جیسے ہی قلمکارڈاٹ کام کی رکنیت ختم ہو گی اسے ضائع کر دیں گے۔ تاہم تحفظات کے پیش نظر ہم قلمکارڈاٹ کام کمیونٹی سروسز میں شرکت کےحوالے سے آپ کے پیغامات، ان کا متن، رکن کا نام، وقت اور تاریخ جیسی دستاویزات چھ ماہ تک اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ جہاں ایسے افراد کی نجی معلومات رکھی جائیں گی جنہوں نے ابھی تک قلمکارڈاٹ کام کی رکنیت کے لیے نام درج نہیں کرایا لیکن دوسری خدمات میں حصہ لیا ہے ان کی نجی معلومات صرف اس وقت تک محفوظ کی جائیں جب تک کہ وہ ان سہولیات کی اطمینان بخش فراہمی کے لیے ضروری ہوں گی۔ ہم ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ دوہزارچار کے تحت فراہم کی گئی تمام نجی معلومات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

اگر آپ کو قلمکارڈاٹ کام کی سائٹ سے یہ بتایا جائے کہ آپ کی معلومات کے ذریعے قلمکارڈاٹ کام ‘خدمات کے انتظامی مقاصد’ کے تحت آپ سے رابطہ کرے گی تو اس کا مطلب ہے کہ قلمکارڈاٹ کام آپ سے ایسے تمام مقاصد کے لیے رابطہ کر سکتی ہے جو ان خدمات سے متعلقہ ہیں جس کے لیے آپ نے درخواست دی ہے۔ مثال کے طور پر ہم آپ کو ‘پاس ورڈ’ فراہم کرنے کے لیے یا یہ بتانے کے لیے کہ سروس انتظامی بحالی یا مرمت کے لیے فلاں سے فلاں وقت تک معطل رہے گی، آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ سے تشہیری مقاصد کے لیے رابطہ نہیں کریں گے جیسے کہ آپ کو سروس میں تبدیلیوں یا نئے حصے متعارف کروانے کے بارے میں آگاہ کرنا جب تک کہ آپ فارم بھرتے وقت یا بعد میں خود اس طرح کی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ رہنے اور تشہیری مواد کی درخواست نہ کریں۔

4: آپ کی نجی معلومات تک رسائی
آپ کو حق حاصل ہے کہ کسی وقت بھی قلمکارڈاٹ کام کے پاس موجود اپنی تمام تر نجی معلومات کی ایک نقل حاصل کر سکتے ہیں۔ ( اس کے اخراجات کیلئے آپ کو پانچ سو روپے ادا کرنے ہوں گے۔) اس :قسم کی درخواستوں کے لیے درج ذیل ای میل پر رابطہ کریں:
dpo@qalamkar.com

5: سولہ سال اور اس سے کم عمر
اگر آپ کی عمر سولہ سال یا اس سے کم ہے تو آپ کے لیے قلمکارڈاٹ کام کو نجی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اپنے والدین یا سرپرست کی اجازت لازمی طور پر حاصل کرنا ہوگی ہے۔ اس اجازت کے بغیر آپ ہمیں اپنے بارے میں نجی معلومات نہیں بھیج سکتے۔

6: نجی معلومات کا حذف
آپ کسی وقت بھی قلمکارڈاٹ کام کے پاس موجود اپنی تمام تر نجی معلومات کو حذف کرنے کی درخوات کر سکتے ہیں. اس قسم کی درخواستوں کے لیے درج ذیل ای میل پر رابطہ کریں:
dpo@qalamkar.com