0
0
0
پاکستان میں اب تک 22 منتخب وزرائے اعظم میں سے 6 وزیراعظم ایسے گزرے ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اگست کے مہینے میں اٹھایا۔ ان وزرائے اعظم کے نام اور تفصیلات کچھ اس طرح ہے :

1. 1۔ لیاقت علی خان

1۔ لیاقت علی خان

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان 14 اگست 1947ء کو منتخب ہوئے جو 4سال 2ماہ اور 2روز تک اس عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔

2. 2۔ چوہدری محمد علی

2۔ چوہدری محمد علی

چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی نے بھی اگست کے مہینے یعنی 12 اگست 1955ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ ایک سال ایک ماہ تک وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہے۔

3. 3۔ ذوالفقار علی بھٹو

3۔ ذوالفقار علی بھٹو

ملک کے نویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 14 اگست 1973ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ بھٹو  3سال 10ماہ اور 21دن تک وزیراعظم پاکستان رہے۔

4. 4۔ شوکت عزیز

4۔ شوکت عزیز

پاکستان کے17ویں وزیراعظم شوکت عزیز نے 28 اگست 2004ء کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا۔ وہ 3سال 2ماہ اور 18دن تک اپنے عہدے پر فائز رہے۔

5. 5۔ شاہد خاقان عباسی

5۔ شاہد خاقان عباسی

21ویں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یکم اگست 2017ء کو وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا اور 10 ماہ تک اس عہدے پر فائز رہے۔

6. 6۔عمران خان

6۔عمران خان

ملک کے 22ویں وزیر اعظم عمران خان ہیں جنہوں نے 18اگست 2018ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس