شرائط و ضوابط

استعمال کی شرائط

قلمکارڈاٹ کام کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔


قلمکارڈاٹ کام کا استعمال

٭آپ قلمکارڈاٹ کام کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے قلمکارڈاٹ کام سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو امور ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا غیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔


تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس

٭اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق قلمکارڈاٹ کام یا قلمکارڈاٹ کام کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ قلمکارڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔


٭اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ قلمکارڈاٹ کام  پر موجود مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے قلمکارڈاٹ کام سے تحریری اجازت لینا ہو گی۔


٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے قلمکارڈاٹ کام یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کہ کسی بھی استعمال کنندہ کو قلمکارڈاٹ کام یا تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔


قلمکارڈاٹ کام پر آپ کا مواد

٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب قلمکارڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ قلمکارڈاٹ کام آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتی ہے، اور آپ قلمکارڈاٹ کام کو یہ حق دے رہے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنی ویب سائٹ پراستعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں قلمکارڈاٹ کام کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) کے ساتھ بھی شیئر کر سکتی ہے۔


٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کریں گے اوراپنا مواد کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) کے ساتھ بھی شیئر کریں۔


٭ قلمکارڈاٹ کام کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ قلمکارڈاٹ کام کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ قلمکارڈاٹ کام آپ کے مواد کو استعمال کرے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔


٭ ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے قلمکارڈاٹ کام آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں، براہ کرم آپ ہماری پرائیویسی پالیسی کا مطالعہ کریں۔


٭ براہ کرم قلمکارڈاٹ کام کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔


٭اگر آپ قلمکارڈاٹ کام کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات قلمکارڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔


٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیئے کہ قلمکارڈاٹ کام یہ مواد اپنے دیگر بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے میڈیا ادارے کو بھی فراہم نہیں کریں گے۔


٭ مندرجہ بالا شرائط کے علاوہ بھی قلمکارڈاٹ کام کو بھیجے جانے والے مواد کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو آپ یہاں (رابطہ لنک) قلمکارڈاٹ کام سے رجوع کر سکتے ہیں۔


٭ قلمکارڈاٹ کام پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ قلمکارڈاٹ کام کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔


کمیونٹی کے لیے قوانین

قلمکارکمیونٹی میں شرکت کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔


1: آپ کی ڈاک سے متعلق شرائط

٭ آپ ہمیں جو ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی عکاس ہو۔

٭ لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔


٭ غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی اور مذہبی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی اور حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

٭دوسروں کا لحاظ کریں : براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ قلمکارکمیونٹی میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔


سپیم اور موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات

ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔


٭ اشتہار بازی سے گریز:

٭ سپائیلرز یا مزا کرکرا کرنے والے مواد سے گریز: ایسا کوئی بھی مواد جس میں پاکستان میں دکھائے جانے والے کسی ٹی وی پراگرام (ڈرامے وغیرہ) کے پلاٹ وغیرہ کی تفصیل ہو، ہم اسے ضائع کردیں گے۔ ایسا کوئی بھی مواد صرف اسی صورت شائع ہوگا جب اسے 'سپائیلرز' کے تحت بھیجا جائے گا۔


٭ آپ کی اپنی زبان (اردو) کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائےگا۔

٭ کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

٭ کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

٭ یو آر ایلز(ویب لنکس): کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اسی صورت قابل اشاعت ہوگا جب آپ کے پاس اس کی باقاعدہ اجازت ہو گی۔

٭ شکایات کی سہولت کا غلط استعمال: شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آپ ایسا بار بار کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی گی۔


2: آپ کا قلمکارڈاٹ کام اکاؤنٹ

اگر آپ ایک سے زیادہ لاگ اِن استعمال کرتے ہوئے کمیونٹی میں جاری بحث میں خلل ڈالنے یا دوسرے لوگوں کو اذیت پہنچانے یہ ہراساں کرنے کے مرتکب پائے گئے تو قلمکارڈاٹ کام پر موجود آپ کے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی گی۔


آپ قلمکارڈاٹ کام پر جتنے بھی اکاؤنٹ کھولیں ان کے لیے اپنا ایسا ای میل ایڈریس استعمال کریں جو آپ باقاعدگی سے دیکھتے رہتے ہیں۔ ویب سائیٹ پر موڈریشن کے لیے ہم آپ سے اسی ای میل پر رابطہ کریں گے۔ایسے اکاؤنٹ جن میں کسی دوسرے شخص کے ای میل ایڈریس یا کسی عارضی ایڈریس کو استعمال کیا جائے گا، ہم ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیں گے۔ اگر ہمیں محسوس ہوا کہ آپ کوئی ایسا ای میل اکاؤنٹ استعمال کر رہےہیں جو آپ نہیں کھولتے تو ہم آپ سے اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق (ری ویلیڈیٹ کرنے) کا کہہ سکیں گے۔


قلمکارڈاٹ کام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آپ کے ایسے تمام اکاؤنٹ بند کر دے جن میں آپ نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیےآئی پِیز (انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس) استعمال کیے ہوں گے۔ ایسے تمام اکاؤنٹ بھی بند کر دیے جائیں گے جن میں کسی یُوزر نے بیرون پاکستان ہونے کے باوجود یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہو گی کہ وہ پاکستان میں ہے یا قلمکارڈاٹ کام کی کسی بھی سروس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ہوگی۔


3: آپ کا تحفظ

آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ذاتی کوائف قلمکارڈاٹ کام کمیونٹی میں شریک دیگر لوگوں تک نہ پہنچائیں۔


4: قانونی ضروریات

٭ توقع کی جاتی ہے کہ آپ قلمکارکمیونٹی کے ممبران کے ساتھ کوئی بھی تضحیک آمیز یا غیر قانونی مواد شیئر نہیں کریں گے۔ مذکورہ مواد میں ٹیکسٹ، تصاویر، گرافکس، ویڈیوز، پروگرامز اور آڈیوز شامل ہیں۔


٭ کسی مواد کو کسی بھی غیر قانونی کام کرانے کی نیت سے قلمکارکمیونٹی کے ممبران کے ساتھ شیئر کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی۔

٭ آپ اس امر سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ قلمکار کمیونٹی کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ قلمکارڈاٹ کام یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں۔

٭ اگر آپ کی عمر سولہ برس سے کم ہے: ایسی صورت میں آپ کو چاہیئے کہ قلمکار کمیونٹی میں شرکت سے پہلے آپ اپنے والدین یا سرپرست سے اجازت لے لیں۔

٭کسی بھی صورت اپنی ذات کے بارے معلومات، مثلاً اپنے سکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنے گھر کا پتہ یا اپنا ای میل ایڈریس وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔


5: کمیونٹی رُولز کی خلاف ورزی

 کمیونٹی رولز کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کو ایک ای میل بھیجی جائے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ قلمکارڈاٹ کام میں آپ کا مواد کیوں شائع نہیں کیا گیا یا اس میں ترمیم کیوں کی گئی۔ اس ای میل میں یہ وارننگ بھی شامل ہوگی کہ اگر آپ نے کمیونٹی رُولز کی خلاف ورزی جاری رکھی تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کارروائی میں یہ ہو سکتا ہے کہ اشاعت سے پہلے آپ کے مواد کی جانچ پڑتال ہو یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کا مواد شائع کرنے پر عارضی یا مستقل پابندی لگا دی جائے۔


اگر آپ قلمکارکمیونٹی میں کوئی غیر مناسب مواد بھیجتے ہیں یا کسی قسم کی خلل اندازی کرتے ہیں اور قلمکارڈاٹ کام محسوس کرتی ہے کہ آپ کا روّیہ غیر مناسب ہے تو قلمکارڈاٹ کام کے پاس آپ کے بارے میں جو بھی معلومات ہوں گی، ہم انہیں استعمال میں لاتے ہوئے آپ کو اس روّیے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کے سکول، دفتر یا آپ کے ای میل پرووائیڈر کو مطلع کریں کہ آپ غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔


قلمکارڈاٹ کام اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا قلمکارڈاٹ کام پر کھولے گئے کسی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے۔


ڈِس کلیمر اور ہماری جانب سے تلافی کی حدود

قلمکار کمیونٹی پر شائع ہونے والا زیادہ تر مواد عوام الناس کا بھیجا ہوا ہوتا ہے، یوں مطبوعہ مواد عوام الناس کی آراء یا خیالات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس سے قلمکارڈاٹ کام کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ قلمکارڈاٹ کام پر شائع ہونے والی آرا اور تاثرات کے ذمہ دارنہ ہوں گے اور نہ قلمکارڈاٹ کام ایسی کسی دوسری سائٹ کی ذمہ داری لیتی ہے جس پر آپ قلمکارڈاٹ کام کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ قلمکارڈاٹ کام پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کے موجود ہونے کا یہ مطلب ہرگِز نہیں ہے کہ قلمکارڈاٹ کام اُس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتی ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔


٭قلمکارڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد، معلومات، لوگوں اور مقامات کے نام، تصاویر، گرافکس اور قلمکارڈاٹ کام لوگوز اور آئیکونز وغیرہ 'جیسا ہے' اور 'جس حالت میں دستیاب ہے' کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ قلمکارڈاٹ کام اس بات کی ضمانت نہیں دیتی کہ یہ مواد ہمیشہ بروقت اور مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور ہماری ویب سائیٹ ہر حال میں کام کر رہی ہو گی۔ اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ قلمکارڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد طباعت کے وقت درست ہو، تاہم قلمکارڈاٹ کام اس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کسی بھی حوالے سے غیردرست ہونے کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔


٭ مذکورہ بالا شرائط کے تحت قلمکارڈاٹ کام اپنی کسی کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں کسی تلافی کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ قلمکارڈاٹ کام مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی تلافی کی ذمہ دار نہیں گی: (ا) ڈیٹا کا ضائع ہو جانا (ب) کسی متوقع نفع کا نہ ہونا (ج) کسی کاروبار میں نقصان (د) کسی منافع بخش موقع کا ضائع ہو جانا (ر) اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا (س) کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) کو نقصان یا (ش) قلمکارڈاٹ کام کے کسی اقدام کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان کی صورت میں بھی قلمکارڈاٹ کام ذمہ دار نہیں ہو گی۔


٭ قلمکارڈاٹ کام اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ اس پر دستیاب کمپیوٹر فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا ان میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا جائے گا، یا یہ کہ قلمکارڈاٹ کام اور اس کی سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شایع ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی وائرس چیک کا بندوبست خود کریں۔


عمومی شرائط

اگرمندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، قلمکارڈاٹ کام ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گی تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔


اگر کبھی قلمکارڈاٹ کام اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سےقلمکارڈاٹ کام کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔


٭ قلمکارڈاٹ کام کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو پاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف پاکستان کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔

اگر آپ ہماری شرائط سے متعلق کوئی خاص سوال پوچھنا چاہیں تو براہ کرم ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجیے: info@qalamkar.com