بدھ, جون 16
d8b3db8cd985db8c d981d8a7d8a6d986d984 d985db8cdaba d8a7d9be d8b3db8cd9b9 d8b4daa9d8b3d8aad88c d8b3d8b1db8cd986d8a7 d988d984db8cd985d8b2
ٹینسخبریںکھیل

سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست، سرینا ولیمز آبدیدہ ہو گئیں

آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نومی اوساکا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئیں اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز کے 24ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی خواہش کو جاپان کی نومی اوساکا نے پورا نہ ہونے دیا، سیمی فائنل میں شکست کے بعد سرینا ولیمز آبدیدہ ہوگئیں۔

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اعتراف کیا کہ انہوں نے میچ کے دوران بہت غلطیاں کیں۔

سرینا ولیمز نے کہا کہ یہ وہ مواقع تھے جہاں میں جیت سکتی تھی، میں 0-5 سے آگے بڑھ سکتی تھی لیکن میرے لیے آج کا دن بہت ہی برا تھا۔

نیوز کانفرنس کے دوران سرینا ولیمز کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، سرینا ولیمز کے مداحوں کا کہنا ہے کہ نیوز کانفرنس کے دوران ان سے ایسے سوال نہیں پوچھنا چاہیے تھے جن سے وہ جذباتی ہو گئیں۔

ٹویٹر صارف نے لکھا کہا کہ ’مجھے بہت برا لگا کہ کھیل کے بعد پوچھے گئے سوالوں ںے سرینا کو رلا دیا انہیں اکیلا چھوڑ دینا چاہیے تھا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے سرینا پر فخر ہے، انہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا لیکن نومی پر بھی فخر کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے