بدھ, جون 16
d8a8db8cdaafd985 daa9d984d8abd988d985 d8b3db8cd981 d8a7d984d984db81 d8aed8a7d986 d9b9db8cd986d8b3 d9b9d988d8b1d986d8a7d985d986d9b9 d985
ٹینسکھیل

بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔

مینز سنگلز ، بوائز کے انڈر18 اور 14کے کلُ 30 مقابلے ہوئے جس میں ٹاپ کھلاڑیوں نے اگلے راؤنڈ میں باآسانی جگہ بنالی۔

مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں کئی میچز کے فیصلے ہو گئے، ہیرا عاشق نے فیضان فیاض کو 0-6 اور 2-6 سے زیر کیا، مزل مرتضی نے عمران بھٹی کیخلاف سخت مقابلے کے بعد 2-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔ سینئر ٹینس کھلاڑی رشید ملک کو مدثر مرتضی نے 4-6 اور 4-6 سے شکست دی ہے۔

بوائز انڈر18 کے پہلے راونڈ میں حزیمہ عبدالرحمٰن نے باآسانی محمد حمزہ عاصم کو 2-6 او ر 4-6 سے شکست دی۔ مہاتیر محمد نے حزیفہ خان کو 1-6 اور 3-6 سے قابو کیاجبکہ نعلین عباس نے حذیمہ عبدالرحمٰن کو 1-6 اور 1-6 سے زیر کیا ہے۔

بوائز انڈر 14 کے پہلے راؤنڈ میں بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ حمزہ حسین نے مستنصر علی کو 0-4 اور 2-4 سے قابو کیا، حسنین علی رضوان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد معاویہ بٹ کو ہرایا.

جمال خان اور حمزہ رومان واک اوور ملنے کہ وجہ سے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ کووڈ 19 کی وجہ سے تمام میچز کا انعقاد ایس او پیز کے تحت کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے