اتوار, اپریل 18
d8b9d985d8a7d8af d988d8b3db8cd985 d986db92 d8a7d988d988d8b1 d986db81 daa9d8b1d988d8a7d986db92 daa9db8c d988d8acdb81 d8a8d8aad8a7d8afdb8c
پی ایس ایلخبریںکھیل

عماد وسیم نے اوور نہ کروانے کی وجہ بتا دی

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے لاہور قلندرز کے خلاف اوور نہ کروانے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے لاہور قلندرز کے خلاف خود بولنگ نہ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بلے باز کھیل رہے تھے تو میں نے سوچا کہ خود بولنگ کرنے کی بجائے محمد نبی سے چار اوور کروانے چاہئیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ محمد نبی سے اوور کروائے لیکن وکٹیں نہیں ملیں، مجھے لگا کہ ہمارے پاس دوسرے بولرز بھی تھے جو مقابلہ کرلیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ لاہور قلندرز نے اچھی بیٹنگ کی، ہم نے جس طرح میچ کے شروع میں بولنگ کی تھی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اور ڈیوڈ ویزے کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، ہم نے بیٹنگ کے دوران آخری چار اوورز میں کم رنز بنائے، ہمیں 40 سے 50 رنز بنانے چاہئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 187 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے