1 مارچ, 2021
d9bedb8c d8a7db8cd8b3 d8a7db8cd984 6 d985db8cdaba d8a2d8ac d985d984d8aad8a7d986 d8b3d984d8b7d8a7d986d8b2 d8a7d988d8b1 d9bed8b4d8a7d988
پی ایس ایلخبریںکھیل

پی ایس ایل 6 میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا ٹکراؤ

پاکستان سپر لیگ سکس میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائےگا، ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کے لئے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنجا آزمائیں کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق میچ شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، یہ پی ایس ایل سکس کا پانچواں میچ ہو گا، جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنجا آزمائیں گی۔

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں، پشاور زلمی کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے زیر کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں چھ بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے چار میچز ملتان سلطان نے اپنے نام کئے جبکہ دو میں پشاور زلمی فاتح رہا۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے