1 مارچ, 2021
2
پی ایس ایلخبریںکھیل

پی ایس ایل6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، شائقین کرکٹ کو آج بھی بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہو گا، دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلےگئے 11 میچز میں پشاور کا پلڑا بھاری رہا، زلمی نے 8 اور قلندرز نے 3 میچز میں بازی ماری۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا، فاسٹ بولر ارشد اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے