1 مارچ, 2021
d9bedb8c d8b3db8c d8a8db8c d986db92 d988db81d8a7d8a8 d8b1db8cd8a7d8b6 daa9d988 d8a8da91db8c d8aed988d8b4d8aed8a8d8b1db8c d8b3d986d8a7
پی ایس ایلخبریںکھیل

پی سی بی نے وہاب ریاض کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے جس پر ان دونوں کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں بھیجا گیا اور وہاب ریاض کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔

تاہم پشاور زلمی کی انتظامیہ نے وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ کھیلنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا ہے، وہاب ریاض آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل کی ایک ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی جبکہ اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے سے قبل دونوں کے 2 منفی ٹیسٹ نتائج لازمی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سکس سے وابستہ تمام افراد کی صحت اور حفاظت نہایت اہم ہے، ایونٹ میں شامل تمام ارکان کو ایک بار پھر کرونا پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، کیونکہ پی سی بی کسی کو بھی ٹورنامنٹ کی سالمیت اور ساکھ کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے