1 مارچ, 2021
d9bedb8c d8a7db8cd8b3 d8a7db8cd984 6 daa9d8a7 d8b3db8cdaa9db8cd988d8b1d9b9db8c d9bed984d8a7d986 d8aadb8cd8a7d8b1d88c 5db81d8b2d8a7d8b1
پی ایس ایلخبریںکھیل

پی ایس ایل 6 کا سیکیورٹی پلان تیار، 5 ہزار سے زائد پولیس جوان تعینات

پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے میچز کی سیکیورٹی کےلیے پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 (پی ایس ایل) کے میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، حفاظت کے لیے سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی ڈویژن کے 2500 اہلکار تعینات ہوں گے۔

پی ایس ایل سپر لیگ میں حفاظت کی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے کراچی پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز کو بھی تعینات کیا جائے گا اور نیشنل اسٹیڈیم پر ایک خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات ہو گی۔

خیال رہے کہ شائقین کرکٹ کو آج 2 میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ پہلا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہو گا۔ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلےگئے 11 میچز میں پشاور کا پلڑا بھاری رہا، زلمی نے 8 اور قلندرز نے 3 میچز میں بازی ماری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے