اتوار, اپریل 18
d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d985db8cdaba d9bedb81d984db8c d8a8d8a7d8b1 d9b9db8cdaa9 d8a8d8a7d984 d985d982d8a7d8a8d984db92 d9bed98fd8b1
دیگر سپورٹسخبریںکھیل

پاکستان میں پہلی بار ٹیک بال مقابلے پُر فضا مقام گبین جبہ میں

خیبر پختونخواہ کے بلند اور پُر فضا سیاحتی مقام گبین جبہ میں پاکستان میں پہلی بار ٹیک بال مقابلے منعقد ہوئے۔

مینگورہ بازار سے تقریباً 35 کلو میٹر کے فاصلے پر 8 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر واقع قدرتی حسن سے مالا مال گبین جبہ جہاں پہلی بار محکمہ سیاحت خیبر پختونخواہ نے اسنو فیسٹیول کا انعقاد کیا، برف میلے میں جہاں ایک طرف سیاح دل فریب قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے وہاں ان کی دلچسپی کے لیے دیگر مقابلوں کے ساتھ پہلی بار ٹیک بال مقابلے بھی شامل تھے۔

ٹیک بال (Teqball) کھیل پاکستان میں حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے، ہنگری کی حکومت نے پاکستان کو 4 ٹیک بال ٹیبل دیے ہیں جن میں ایک پنجاب، ایک سندھ اور 2 خیبر پختونخواہ میں ہیں، ان میں سے ایک پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں رکھا گیا ہے اور ایک ٹیبل سوات کے حصے میں آیا ہے۔d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d985db8cdaba d9bedb81d984db8c d8a8d8a7d8b1 d9b9db8cdaa9 d8a8d8a7d984 d985d982d8a7d8a8d984db92 d9bed98fd8b1 1

چترال سے تعلق رکھنے والی ٹیک بال کھلاڑی اقرا جس نے گبین جبہ میں منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیا، نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ٹیک بال بہت محنت والی گیم ہے کیوں کہ اس کھیل میں کھلاڑی کو ہاتھ اور بازوؤں سے بال ٹچ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، بال کو پاؤں، سر، سینے یا جسم کے دوسرے حصے سے مارنے کی اجازت ہوتی ہے۔d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d985db8cdaba d9bedb81d984db8c d8a8d8a7d8b1 d9b9db8cdaa9 d8a8d8a7d984 d985d982d8a7d8a8d984db92 d9bed98fd8b1 2

اقرا کا کہنا تھا کہ برف میں کھینلے کا اپنا مزہ ہوتا ہے، پاکستان میں پہلی بار ٹیک بال گیمز کو اسنو فیسٹیول میں منعقدہ مقابلوں میں شامل کیا گیا اور اس میں شرکت پر وہ بہت زیادہ خوش ہے۔

واضح رہے کہ ٹیک بال کا آغاز پہلی بار ہنگری میں 2012ء میں ہوا، مشہور فٹ بالر Gabor Borsanyi ابتدا میں ٹیک بال کو ٹیبل ٹینس کی میز پر کھیلتے تھے لیکن پھر بعد میں 2014ء میں ٹیک بال ٹیبل بنایا گیا، اگست 2018ء میں اولمپک کمیٹی آف ایشیا نے اس کو باقاعدہ طور پر شامل کیا۔d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d985db8cdaba d9bedb81d984db8c d8a8d8a7d8b1 d9b9db8cdaa9 d8a8d8a7d984 d985d982d8a7d8a8d984db92 d9bed98fd8b1 3

ٹیک بال کھیل فٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے امتزاج سے بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کھیل میں فٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی زیادہ دل چسپی لیتے ہیں، اقرا بھی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہے اور انھوں نے ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے، اور اب وہ ٹینس کے ساتھ ٹیک بال میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ تین روزہ اسنو فسیٹیول میں بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی ہے، سیاح گبین جبہ کے دل فریب نظاروں کے ساتھ کھیل کے مقابلوں اور روایتی موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے