28 جنوری, 2021
d988d8b2db8cd8b1 d8a7d8b9d8b8d985 daa9d8a7 daafdb8cd985d8b2 daa9db92 d8add988d8a7d984db92 d8b3db92 d8aad8b9d8a7d988d986 daa9d8a7 db8c
دیگر سپورٹسکھیل

وزیراعظم کا گیمز کے حوالے سے تعاون کا یقین دلانا بے مثال ہے: عارف حسین

صدر پاکستان اولمپک ایویسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے ماضی میں گیمز کرانے میں مدد دی، جبکہ وزیراعظم کا گیمز کے حوالے سے تعاون کا یقین دلانا بے مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف حسین نے ساوتھ ایشین گیمز کے حوالے سے کیا، انہوں نے بتایا کہ ساوتھ ایشین گیمز کے لیے وزیراعظم کو بریفنگ حوصلہ افزا رہی، وزیر اعظم کا گیمز کے حوالے سے تعاون کا یقین دلانا بے مثال ہے۔

عارف حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے گیمز کرانے اور پاکستان کا امیج سامنے لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی اچھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آرمی نے ماضی میں گیمز کرانے میں مدد دی اور اب بھی ساتھ ہو گا۔ لاہور، سیالکوٹ، گوجرنوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد میں گیمز کی تجویز کو سراہا گیا۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئندہ ہفتے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا سے اجلاس میں مزید بات ہو گی۔

عارف حسین کا کہنا تھا کہ گیمز مارچ 2023ء میں کرانے کا ارادہ ہے، براڈ کاسٹنگ اور اسپانسر شپ سے بڑی رقم اکٹھی کی جا سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گیمز میں بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہو گا، پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے