26 جنوری, 2021
db81d8a7daa9db8c daa9db92 d8b3d8a7d8a8d982 d8b9d8a7d984d985db8c d9bed984db8cd8a6d8b1 d8a7d8b5d984d8a7d8ad d8a7d984d8afdb8cd986 d985d8a8
ہاکیجرم و انصافکھیل

ہاکی کے سابق عالمی پلیئر اصلاح الدین مبینہ طور پر اغوا

کراچی میں ہاکی کے سابق عالمی پلیئر اصلاح الدین کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور بعدازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اصلاح الدین سے رابطہ کیا تو ہاکی پلیئر نے معاملے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوپہر کو گلستان جوہر میں دوست کی والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے مسجد گیا تھا گاڑی سے اترا 3 ملزمان نے پکڑا اور دھکے دیکر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لیٹا دیا، دو ملزمان کے پاس اسلحہ موجود تھا۔

اصلاح الدین کے مطابق ملزمان سے میں نے کہا تم کیا چاہتے ہو، گاڑی چاہیے تو لے جاؤ، ملزمان ایک سے سوا گھنٹے تک کراچی کے مختلف علاقوں میں گھوماتے رہے جبکہ ملزمان نے جیب سے موبائل، پرس 15 ہزار روپے بھی نکال لئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان صفورہ چورنگی کے قریب خالی جگہ پرگاڑی سے دھکا دے کر گاڑی لے کر فرار ہو گئے، گلستان جوہر تھانے اور 15 کو فون کیا ہے، پولیس کی ٹیمیں میرے ساتھ جائے وقوع کو بھی معائنہ کر رہی ہیں۔

واقعے سے متعلق پولیس کا فوری طور پر کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے