1 مارچ, 2021
2
کرکٹخبریںکھیل

چمندا واس کے لئے بڑی خوشخبری : اہم ذمے داری تفویض

سری لنکن بورڈ نے سابق فاسٹ بولر چمندا واس کو ایک بار پھر ٹیم میں نئی ذمے داریاں تفویض کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے چمندا واس کو قومی ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، انہیں آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ سکر کی جگہ یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

جنہوں نے دو روز قبل ذاتی وجوہات کی بنا پر استفعیٰ دے دیا تھا، سکر نے سری لنکا کے بولنگ کوچ کی ذمے داری سال 2019ء میں سنبھالی تھی۔

سری لنکا کو اگلے ماہ کی 3 تاریخ سے ہونے والے ویسٹ انڈیز دورے میں تین ٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، تمام میچ اینٹیگا میں شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق واس اس سے پہلے سری لنکا کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ کوچ کے طور پر کام کرتے تھے، یہ دوسری بار ہے جب واس کو سری لنکا ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل سال 2016ء میں بطور باؤلنگ کوچ آئی لینڈرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں،

چمند واس کا کیریئر:

چمندا واس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1994ء میں پاکستان کے خلاف کھیل کر کیا تھا، سری لنکا کے اسٹار کھلاڑی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 355 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جےسوریا اور مرلی دھرن کے بعد 1 سو سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے وہ تیسرے سری لنکن کھلاڑی تھے۔

واس اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 2 مرتبہ ایک ہی میچ میں 10 – 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

ٹیسٹ کی طرح ون ڈے کرکٹ میں بھی چمندا واس کا اب تک کا کیریئر شاندار رہا، انہوں نے 322 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیلے اور اس دوران 400 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے