28 جنوری, 2021
d8acd986d988d8a8db8c d8a7d981d8b1db8cd982db8c daa9d8b1daa9d9b9 d9b9db8cd985 daa9db92 d8afd988d8b1db81 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 daa9
کرکٹکھیل

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم پیشرفت

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا اس دوران دورہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کھلاڑیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر غور ہوا، کابینہ کمیٹی نے مختلف امور پر اتفاق کیا۔

راجہ پشارت کا کہنا ہے کہ ٹیم کو صوبے میں ہرجگہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

صوبائی وزیرقانون نے اجلاس کے دوران متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ صوبہ بھر میں جرائم کے خلاف بھرپور اقدامات کیے جائیں، دھند کے دوران بالخصوص رات کو پولیس گشت یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہو گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے