28 جنوری, 2021
d8acd8b3d9b9d986 d984db8cd986daafd8b1 d986db92 d8a7d986da88db8cd986 d9bed8b1db8cd985db8cd8a6d8b1 d984db8cdaaf d9bed8b1 d8b3d988d8a7d984
کرکٹکھیل

جسٹن لینگر نے انڈین پریمیئر لیگ پر سوالات اٹھا دیے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کو قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جسٹن لینگر نے کہا بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک ایسے وقت میں سیریز ہو رہی ہے کہ جب چند ماہ قبل ہی آئی پی ایل کا اختتام ہوا اور لیگ میں دنوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ بھی لیا، یہ صورتحال سیریز میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ بنی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے انعقاد کی ٹائمنگ صحیح نہیں تھی۔

خیال رہے کہ کرونا وبا کے سبب آئی پی ایل ستمبر سے نومبر کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا۔ عام طور پر یہ اپریل اور مئی کے درمیان بھات میں ہوتا ہے۔ لیگ کے بعد سے کئی بھارتی کھلاڑی زخمی ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے مزید کہا کہ بھارت کے کئی کھلاڑی انجری کے باعث سیزیر سے باہر ہوئے جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا رہا، اگر ماہرین میری بات پر صورت حال کا جائزہ لیں تو وہ بھی اسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ میں آئی پی ایل کا معترف ہوں لیکن حالیہ سیزن کا وقت درست نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے