25 جنوری, 2021
d985d8b5d8a8d8a7d8ad d8a7d984d8add982 daa9d988 db81db8cda88 daa9d988da86 daa9db92 d8b9db81d8afdb92 d8b3db92 db81d9b9d8a7d986db92
کرکٹکھیل

“مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے”

پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں، فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایک بار پھر یہی دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بالر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سابق تیزفتار بالر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کی جگہ زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر کیے جائیں گے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی چھٹی کا فیصلہ ہو چکا ہے اینڈی فلاور ابھی عہدہ قبول نہیں کر رہے کیونکہ وہ ملتان سلطانز کے کوچ اور چاہتے ہیں کہ رواں سال پی ایس ایل سے کچھ کمالیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے اور وہ اپنا سیٹ اپ لائیں گے اور چہیتے کھلاڑیوں کی چھٹی کریں گے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ وقار یونس اپنی نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بالر مصباح الحق کے ماتحت کام کر رہے ہیں مگر اب بھی انہیں ملازمت کے لالے پڑ جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی سی بی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیا تھا، پی سی بی نے وضاحت کی تھی کہ مصباح کے عہدہ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے