17 جنوری, 2021
d982d988d985db8c d8aed988d8a7d8aadb8cd986 daa9d8b1daa9d9b9 d9b9db8cd985 daa9db8c daa9d8b1d988d986d8a7 d8b1d9bed988d8b1d9b9 d8a2daafd8a6
کرکٹتعلیم و صحتکھیل

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کرونا رپورٹ آ گئی، نتیجہ کیا رہا؟

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا 24 رکنی دستہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے ڈربن پہنچ گئیں ہیں جبکہ ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا 24 رکنی دستہ کل ڈربن پہنچا تھا، ڈربن پہنچنے پر اسکواڈ کی کروناٹیسٹنگ ہوئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ کلیئر ہو گیا ہے، ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل سے چھ گروپس میں ٹریننگ کرے گی، ویمن کرکٹ ٹیم کی اگلی کورونا ٹیسٹنگ 15جنوری کو ہو گی۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی. ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سترہ کھلاڑیوں سمیت 24 رکنی اسکواڈ کے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کلیئر قرار دیئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے