17 جنوری, 2021
d988db8cd8b1d8a7d8aa daa9d988db81d984db8c daa9d988d8b9d985d8b1d8a7d986 d8aed8a7d986 d8acdb8cd8b3d8a7 d8a8d986d986db92 daa9db8c
کرکٹسیاست

‘ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا’

وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کرکٹ کا جائنٹ ہیں، ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عمران خان کی بطور “کھلاڑی ” مقبولیت دنیا بھر میں برقرار کے حوالے سے کہا ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا، کرکٹ کا جائنٹ عمران خان ہے، ویرات کوہلی اچھے بیٹسمین ہیں لیکن جائنٹ نہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی پولز پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے کہا کپتان صرف پی ڈی ایم کو ہی نہیں ہرا رہے۔

خیال رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک پول جاری کیاگیا ، جس میں عمران خان فاتح قرار پائے، عمران خان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دیتے ہوئے 47 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ویرات کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے