26 جنوری, 2021
d8a8dabed8a7d8b1d8aadb8c daa9dabed984d8a7da91db8c d8acd985 d8a7d988d8b1 d8b3d988d8a6d985d986daaf d8b3db92 d985d8add8b1d988d985d88c d9b9
کرکٹکھیل

بھارتی کھلاڑی جم اور سوئمنگ سے محروم، ٹوائلٹس بھی صاف کریں گے

برسبین میں کرونا پابندیوں کی سختیوں کے باعث بھارتی کرکٹرز ہوٹل میں کمروں تک محدود ہو گئے۔

کھلاڑیوں کو کمروں کی صفائی اور ٹوائلٹس خود صاف کرنے ہوں گے اور کھانا ایپس کے ذریعے آرڈر کر کے منگوانا ہو گا۔

جم اور سوئمنگ پول کی بنیادی سہولت سے بھی کھلاڑی محروم رہیں گے اور تمام امور انہیں خود ہی نمٹانے ہوں گے۔

سخت پابندیوں پر بھارتی بورڈ نے آسٹریلوی بورڈ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی پریشانیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

جمعے سے شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھی کڑے امتحان سے گزرنا پڑے گا۔

نومبر میں دورے پر پہنچنے والی بھارتی ٹیم نے 14 روزہ قرنطینہ کیا اور بی سی سی آئی کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سختی نہیں کی جائے گی۔

برسبین میں حکومت کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد کھلاڑیوں کو بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو اسی طرح کی ذہنی کوفت اور اذیت اٹھانی پڑی تھی، 14 روز تک پلیئرز ہوٹل کے کمروں تک ہی محدود تھے اور انہیں میل جول سمیت پریکٹس کی بھی اجازت نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے