26 جنوری, 2021
d8a8d8a7d8a8d8b1d8a7d8b9d8b8d985 daa9d988 daa9d988d986 d8b3d8a7 daa9dabed984d8a7da91db8c d9bed8b3d986d8af db81db92d89f
کرکٹکھیل

بابراعظم کو کون سا کھلاڑی پسند ہے؟

کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے عزائم بھی ظاہر کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم انگوٹھے کی تکلیف سے چھٹکارہ پانے میں کامیاب ہوگئے ، آج انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی۔

ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ دو دن سے پریکٹس کر رہا ہوں اب انگوٹھے میں تکلیف نہیں ہے، انجری کے باعث ٹیم سے باہر تین ہفتے میرے لئے مشکل اور تکلیف دہ تھے، ٹیم کو میری ضرورت تھی مگر انجری کھیل کا حصہ ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آؤں گا، میں پرجوش ہوں کہ اتنے عرصے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، پروٹیز کے خلاف پازیٹو جائیں گے ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کرونا کے باعث میدان میں نہ سہی ، شائقین گھروں میں بیٹھ کرہمیں سپورٹ کرینگے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اعتراف کیا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی پر فارمنس پہلے جیسی نہیں رہی تھی، محمد عامر کی پر فارمنس بہتر ہوئی تو سلیکٹرز ضرور دیکھیں گے۔

d8a8d8a7d8a8d8b1d8a7d8b9d8b8d985 daa9d988 daa9d988d986 d8b3d8a7 daa9dabed984d8a7da91db8c d9bed8b3d986d8af db81db92d89f 1

کیویز کے خلاف شکست سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک سیریز میں خراب کارکردگی کےباوجود کھلاڑیوں کو کم بیک کرناچاہئے، سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر کمبی نیشن پر بات کریں گے، بہتر ٹیم بنانے کےلئے کھلاڑیوں کو تسلسل سے موقع دینا پڑتا ہے۔

محمد حفیظ کے بارے میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں وہ غیر معمولی کھیل رہے ہیں، نوجوان کھلاڑی جتنا انٹرنیشنل کھیلیں گے اتنا فائدہ ہو گا، ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے، مجھے عبداللہ شفیق پسند ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے بھی ہیڈ کوچ مصباح الحق کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے دن مشکل تھے اسکےسائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں، دورہ نیوزی لینڈ میں فہیم اشرف بہتری لائے جبکہ نسیم شاہ کو مشکل ہوئی، ہر سیریز میں سب کھلاڑی پر فارم نہیں کرتے، مجھے بولنگ پر تشویش نہیں، بولرزپر بھروسہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے