25 جنوری, 2021
15
کرکٹخبریںکھیل

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر رضا حسن نے معافی مانگ لی

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر رضا حسن علی معافی مانگ لی، رضا حسن ناردرن سیکنڈ الیون میں شامل تھے اور وہ میڈیکل ٹیم اور شعبہ ہائی پرفارمنس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل سے باہر گئے تھے۔

رضا حسن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں، وعدہ کرتا ہوں دوبارہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

کرکٹر نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل ہے کہ دوبارہ قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیں، خواہش ہے کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں۔

رضا حسن نے کہا کہ ماضی میں بھی مجھ سے غلطیاں ہوئیں، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گیا، میں اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہوں انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، میں کوچز کھلاڑیوں سمیت سب سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے ہوٹل میں بائیو سیکور ببل کو توڑا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رضا حسن کو پی سی بی نے گھر بھیج دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے