25 جنوری, 2021
5
کھیلخبریںکرکٹ

لنکن پریمئر لیگ، شاہد آفریدی ایمرجنسی میں‌ گھر روانہ

لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے اچانک گھر واپسی کی تیاری شروع کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شائقین کرکٹ کو مطلع کیا کہ وہ ذاتی نوعیت کی ایمرجنسی کی وجہ سے گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں صورت حال سے نمٹنے کے بعد جلد واپس آ کر لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کروں گا اور اپنی ٹیم (گال گلیڈی ایٹرز) کی نمائندگی کروں گا۔‘

شاہد خان آفریدی نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کو کس وجہ سے لیگ کو ادھورا چھوڑ کر گھر جانا پڑ رہا ہے البتہ اُن کے پیغام سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ شاید اُن کی فیملی یا خاندان میں کوئی مشکل پیش آئی ہے جس کو حل کرنے کے لیے آفریدی کی گھر پر موجودگی ضروری ہے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے لنکن پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے