17 جنوری, 2021
4
سائنس و ٹیکنالوجیامریکہبین الاقوامیخبریںسیاست

ٹویٹر کے بعد یوٹیوب نے بھی صدر ٹرمپ کو اپنی سائٹ سے باہر کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے بعد اب ویڈیو اپ لوڈنگ سائٹ یوٹیوب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کر دیا ہے۔

امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے پُرتشدد حملے اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد سے امریکی صدر کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا رہا جبکہ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کی برطرفی کی قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سے صدر ٹرمپ کو نہ صرف سیاسی نقصان ہوا ہے بلکہ سماجی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ چند روز قبل ہی ٹویٹر نے اکاؤنٹ بند کیا تھا اور اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر کا چینل بند کر دیا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تشدد کو ہوا دینے کے امکان کو مدنظر‘ رکھتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر کم از کم ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹویٹر نے بھی عارضی طور پر چند دنوں کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم بعد میں صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو مستقل بنیاد پر بند کر دیا تھا اور ایسا ہی فیس بک نے بھی کیا تھا۔ یوٹیوب کے بارے میں بھی یہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے