26 جنوری, 2021
d988d8a7d9b9d8b3 d8a7db8cd9be daa9d988 daa9d8b3 d8b7d8b1d8ad d8a7d98ed986 d8a7d986d8b3d9b9d8a7d984 daa9db8cd8a7 d8acd8a7d8b3daa9d8aad8a7
سائنس و ٹیکنالوجیخبریں

واٹس ایپ کو کس طرح اَن انسٹال کیا جا سکتا ہے؟

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کے بعد کئی صارفین اب اس میسجنگ ایپ کے استعمال سے چھٹکارا پانے کا سوچ رہے ہیں۔

فیس بک کی اس ایپ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں جو صارفین کو اسے ان انسٹال کرنے پر غور کے لیے مجبور بھی کر رہی ہیں۔

واٹس ایپ کے صارفین نے ایک جانب تو دوسری ایپس کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے لیکن واٹس ایپ سے مکمل آزادی کیسے حاصل کی جائے یہ ان کے لیے مشکل بنا ہوا ہے۔

واٹس ایپ کو ان انسٹال کرنے سے پہلے آپ اپنا ڈیٹا محفوظ بنائیں جس میں چیٹ، فوٹوز اور ویڈیوز وغیرہ شامل ہیں۔

واٹس ایپ پر موجود اپنی چیٹ  فوٹوز اور ویڈیوز فون میموری میں علیحدہ سے محفوظ کر لیں ، یہاں چیٹ کو سیو کرنا آسان نہ ہو تاہم ایسے میں ویڈیو اور فوٹوز کو بچایا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد بھی واٹس ایپ کو اَن انسٹال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ سوشل میڈیا جائنٹ کے پاس محفوظ رہے گا اور اس سے آپ کا ڈیٹا شیئر ہوتا رہے گا۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے واٹس ایپ سے اپنے اکاؤنٹ کو پہلے ڈیلیٹ کریں اور جب ایسا ہو جائے تو اس کے بعد واٹس ایپ کو اَن انسٹال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے