26 جنوری, 2021
d986d982d8b5 d8a7d985d986 daa9d8a7 d8aed8b7d8b1db81 daafd988daafd984 daa9db92 d8a8d8b9d8af d8a7db8cd9bed984 d986db92 d8a8dabedb8c d985
سائنس و ٹیکنالوجیامریکہخبریں

نقص امن کا خطرہ : گوگل کے بعد ایپل نے بھی معروف ایپلیکیشن معطل کر دی

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے بعد اب ایپل نے بھی سوشل نیٹ ورکنگ اپلیکیشن پارلر کو اپنے اسٹور سے ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی آئی ٹی کمپنی ایپل نے بھی امریکہ میں استعمال ہونے والی مائیکرو بلاگنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پارلر کو پلے اسٹور سے ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

مذکورہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس کی جانب سے اب تک تشدد پر اُکسانے والی پوسٹوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔

ترجمان ایپل نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے ایپ اسٹور میں ہمیشہ مختلف نظریات کو جگہ دی ہے تاہم ہمارے پلیٹ فارم پر تشدد کی دھمکیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

d986d982d8b5 d8a7d985d986 daa9d8a7 d8aed8b7d8b1db81 daafd988daafd984 daa9db92 d8a8d8b9d8af d8a7db8cd9bed984 d986db92 d8a8dabedb8c d985 1

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلر نے لوگوں کے تحفظ کو لاحق خطرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے چنانچہ ہم ان مسائل کے حل تک اس اپلی کیشن کو اپنے اسٹور سے معطل کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بڑی آئی ٹی کمپنی گوگل نے بھی پارلر نامی اپلی کیشن کو معاشرے کے لیے فوری خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی تشہیر معطل کردی ہے، کمپنی کے مطابق اس ایپ کو استعمال کنندگان تشدد کو بھڑکانے والے پیغامات مسلسل پوسٹ کر رہے تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سمیت کئی قدامت پسند افراد اس متنازعہ ایپلیکیشن پارلر کا استعمال کرتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدھ کے روز واشنگٹن میں کانگریس کے گھیراؤ کے موقع پر بھی اسی سوشل نیٹ ورک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا گیا تھا اس واقعے میں بد قسمتی سے 5افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے