پیر, مئی 10
2
سیاستاسلام آبادپاکستانخبریںکراچی

شہباز گل نے ناصر حسین شاہ کو چیلنج کر دیا

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کو چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں معاون خصوصی شہباز گل نے ناصر حسین شاہ کو کہا کہ راہ چلتے الزام نہ لگائیں، مجھ پر کوئی الزام ہے تو کھل کر بات کریں۔

شہباز گل نے کہا کہ میری ڈگری جعلی ہے تو براہ مہربانی کم سے کم ٹویٹ ہی کر دیں، ٹویٹ میں میری جعلی ڈگری عوام کو بتائیں میں جواب دوں گا۔

پیپلزپارٹی رہنما ناصر حسین شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ڈگری سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں، آپ کی ڈگری جعلی ہے میں کوئی الزام نہیں لگا رہا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جعلی ڈگری پر ایک پروگرام رکھ لیں ساری تفصیل بتا دوں گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ دور میں بیورو کریٹس کو استعمال کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کرایا گیا، ہم بھی انتقامی کارروائی پر یقین رکھتے تو یہ ملک میں ہی نہ رہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے کارکنوں کو استعمال کر کے ہم پر حملے کرائے، جاتی امرا میں لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر کے محلات بنائے گئے۔

شہباز گل نے کہا کہ قانون آج ان سے ریکارڈ مانگ رہا ہے تو ان کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

d8b4db81d8a8d8a7d8b2 daafd984 d986db92 d986d8a7d8b5d8b1 d8add8b3db8cd986 d8b4d8a7db81 daa9d988 da86db8cd984d986d8ac daa9d8b1d8afdb8cd8a7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے