پیر, مئی 10
2
سیاستاسلام آبادپاکستانخبریں

شوکت ترین اور شبلی فراز نے وفاقی وزرا کا حلف اٹھا لیا

سینیٹر شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں کابینہ میں شامل ہونے والے شوکت ترین اور شبلی فراز سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔

شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمر ایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا اور اس کے بدلے حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا جبکہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیر صنعت و پیداوار، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حماد اظہر کو ‏نیا وزیر مقرر کیا تھا، حماد اظہر صرف اٹھارہ روز تک یہ قلمدان سنبھال سکے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکےہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ ‏تجربہ رکھتے ہیں، اسی بنا پ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی چینل سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پہلے بھی معاشی ٹیم میں شامل ہونے کی پیشکش ہوتی رہی نیب ‏کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

شوکت ترین کے وفاقی وزیر بننے سے قبل ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی، جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے