1 مارچ, 2021
d981db8cd8b5d984 d988d8a7d988da88d8a7 d8b3db8cd986db8cd9b9 d8a7d984db8cdaa9d8b4d986 d984da91d986db92 daa9db92 d984db8cdb92 d8a7db81d984
سیاستاسلام آبادپاکستانخبریںکراچی

فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض مسترد کرتے ہوئے انھیں سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی، سماعت میں وفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوَڈا نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی، کاغذات پر اعتراضات قانون کے خلاف ہے، کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض مسترد کئے جائے۔

الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی جانب سے فیصل واوڈا کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں جس کےلیے 18 فروری کو پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔

آر او کے سامنے دہری شہریت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے دہری شہریت چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے کاغذات الیکشن کمیشن میں پہلے ہی جمع کرا چکا ہوں، جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے