1 مارچ, 2021
2
سیاستپاکستانخبریںسیالکوٹ

این اے 75 ڈسکہ: ضمنی انتخاب میں ٹیمپرنگ ہوئی یا نہیں؟ انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول

الیکشن کمیشن کو ین اے 75 ڈسکہ کے انتخابات میں ٹیمپرنگ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ موصول ہو گئی، فیصلہ آئندہ دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے این اے 75 سیالکوٹ ضمنی الیکشن سے متعلق انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی، الیکشن کمیشن تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، افسران کے غائب ہونے اور نتائج میں ٹیمپرنگ کے خدشات رپورٹس میں شامل ہیں، رپورٹ پر فیصلہ کل الیکشن کمیشن میں ہونے میں اجلاس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے75 کے ضمنی انتخاب کے بارے میں فیصلہ آئندہ 2 روز میں ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے این اے75 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی عملہ تاخیر سے پہنچنے اور 20 پولنگ اسٹیشنوں کےریکارڈ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈی آر او اور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد و بدل کا شبہ ‏ہے، ڈی آر او تفصیلی رپورٹ بھجوا رہا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کو آر او کے دفتر پہنچنے ‏کی ہدایت کر دی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے ساتھ جوائنٹ الیکشن کمشنر بھی ہوں گے۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت ‏کرتے ہوئے کہا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی عملے نے خود کو لاپتہ کر لیا ہے‏، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے لاپتہ عملے اور پولنگ بیگز ٹریس کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے