1 مارچ, 2021
2
سیاستاسلام آبادپاکستانخبریں

سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ  اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا، جس میں اسمبلی اجلاس اور آئینی وقانونی امور سمیت سینیٹ الیکشن پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگو میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی گفتگو کی گئی، بابراعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچرکیا گیا اور ان سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔

یاد رہے عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے۔ ایم این اے، ایم پی ایز کے گلے شکوے دور کریں گے، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے