1 مارچ, 2021
d981d988d8a7d8af da86d988db81d8afd8b1db8c daa9d8a7 d8add984db8cd985 d8b9d8a7d8afd984 d8b4db8cd8ae daa9db8c d981d988d8b1db8c d8b1db81d8a7
سیاستاسلام آبادپاکستانجرم و انصافخبریںکراچی

فواد چوہدری کا حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی بیٹی کی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کے لیے تیل لینے چلا گیا، سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدموں میں جیل میں ڈال کر اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلیم عادل شیخ کو فی الفور رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کو ضمنی انتخابات کے روز پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

ان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے