1 مارچ, 2021
2
سیاستپاکستانپیشاورخبریں

پی کے 63 نوشہرہ کے 6000 ووٹ غائب ہونے کا انکشاف، پی ٹی آئی امیدوار کا الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 کے 6000 ووٹ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے بعد نوشہرہ کے انتخابی نتائج بھی متنازع ہونے کا امکان ہے، نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 کے 6000 ووٹ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جیت کا فرق 4100 جبکہ غائب ووٹوں کی تعداد 6000 سے زائد ہے اور تصدیق شدہ فارم 46 میں واضح فرق سامنے آ گیا، 6000 ووٹوں کا ریکارڈ نہیں۔

تحریک انصاف امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، واضح اور ناقابل تردید ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کئے جائیں گے۔

دوسری جانب ووٹوں کے ریکارڈ میں رد و بدل کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر، ووٹوں کی تفصیل میں واضح رد و بدل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم 46 کے مختلف ریکارڈ پر مشتمل ایک کی بجائے 2،2 تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی، ایک پولنگ اسٹیشن پر 1500 بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 41 میں 1200 بیلٹ پیپر جاری کئے اور 483 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

دستاویزی ثبوت کے مطابق 717 کے بجائے 1317 بیلٹ پیپرز آر او کو واپس کئے گئے، ایک پولنگ اسٹیشن پر1800 بیلٹ پیپر جاری، 2400 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 40 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر بد انتظامی اور بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

امیدوار نے نتائج کے خلاف الیکشن کمیشن میں با ضابطہ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی امیدوار آج قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچیں کے۔

خیال رہے خیبرپختونخواہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کی تھی، ‏نتائج کے مطابق ن لیگ کے ‏اختیار ولی 21122 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد عمر 17023 ووٹ لے کر ‏دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے