25 جنوری, 2021
8
سیاستپاکستانپنجابخبریںلاہور

پی ڈی ایم لاہور جلسہ، ن لیگ نے چندہ مہم شروع کردی

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے لیے چندہ دینے کی درخواست پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور کاروباری شخصیات سے کی۔

مسلم لیگ ن کی درخواست پر کاروباری شخصیات، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے نقد چندہ جمع کرانا شروع کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ ’فیصل کھوکھر نے 30،  سیف الملوک نے 20لاکھ جبکہ سابق لیگی چیئرمین عمران شاہ نے 10لاکھ روپے فنڈ میں جمع کروائے۔‘

اسی طرح  مقامی کیبل کےمالک چوہدری جمیل نے15لاکھ کیش فنڈ لیگی قیادت کو جمع کرایا جبکہ مقامی اسٹور کے مالک مردان زیدی نے بھی پانچ لاکھ روپے جمع کروائے، اسی طرح رانا مبشر نے 20لاکھ، رمضان بھٹی نے5 لاکھ، بلال یاسین نے 10لاکھ روپے فنڈز میں دیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر، میاں سلیم نے بھی 5، 5 لاکھ روپے جلسہ کے لیے چندے کی صورت میں ادا کیے۔ پارٹی قیادت نے دیگر لیگی رہنماؤں کوبھی جلسےکیلئےفنڈز دینےکی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور کے میناز پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے