بدھ, جون 16
2
سکھرپاکستانجرم و انصافخبریںسندھ

خیرپور : طالبہ کے ساتھ 7 ماہ تک زیادتی کا انکشاف

اندرون سندھ کے شہر خیر پور میں سفاک ملزمان نے طالبہ کو بے آبرو کر دیا، ملزمان لڑکی کو بلیک میل کر کے 7ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ بی سیکشن کی حدود میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا۔

نجی ٹی وی چینل کے نمائندے نوید کھوڑرو کے مطابق طالبہ کے ساتھ 7ماہ تک زیادتی کی گئی اس دوران اسے ویڈیو سے بلیک میل کیا جاتا رہا۔ متاثرہ طالبہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ3ملزمان ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتے رہے۔

اطلاع ملنے پر متعلقہ ایس ایس پی نے فوری طور پر علاقہ پولیس کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج بعد طالبہ کا میڈیکل کرایا جائے گا جس کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے