بدھ, جون 16
d9b9d8b1db8cd986 d8add8a7d8afd8abdb81 d8add8a7d8afd8abdb92 daa9d8a7 d8b4daa9d8a7d8b1 d8a8d988daafdb8cd8a7daba d8aad8a7d8add8a7d984 db81
سکھرپاکستانخبریں

ٹرین حادثہ: حادثے کا شکار بوگیاں تاحال ہٹائی نہ جا سکیں، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

ٹرین حادثے کے بعد سے اپ ٹریک پر معطل ٹریفک تاحال بحال نہ کی جا سکی، کئی گھنٹوں سے ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر رُکی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جائے حادثہ پر پٹڑی سے اتری چار بوگیاں تاحال نہ ہٹائی جا سکیں، پنجاب جانے والا ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے متعدد ٹرینیں رکی ہوئی ہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز گام کو ڈاؤن ٹریک سے راولپنڈی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

مسافر ٹرینوں کو روہڑی، اور خیرپور اسٹیشنز پر روکا گیا ہے، روکی جانے والی ٹرینوں میں خیبرمیل، قراقرم، ملت ایکسپریس شامل جبکہ گرین لائن، فرید ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کو بھی روکا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی مسافر گاڑیاں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق ہو گی، شالیمار ایکسپریس مقررہ وقت 6 بجے، ہزارہ ایکسپریس 6 بجکر 15 منٹ پر جبکہ پشاور سے خیبر میل کی 6 بج کر 40 منٹ پر برآمد ہوں گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فرید ایکسپریس بھی کینٹ اسٹیشن پر پہنچ چکی ہے جبکہ کراچی سے پشاور کے لیے رحمٰن بابا ایکسپریس 10 بجے روانہ ہو گی اور سکھر ایکسپریس 8 بجے کے بعد کراچی پہنچے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے