منگل, جون 15
d8b4d8a7d8afdb8c daa9d8a7 d988d8b9d8afdb81 d9bed988d8b1d8a7 d986db81 db81d988d8a7 d986d988d8acd988d8a7d986 d8afd988d8a8d8a7d8b1db81
سکھرپاکستانخبریںسندھ

شادی کا وعدہ پورا نہ ہوا! نوجوان دوبارہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

دوسری شادی کا خواہشمند شخص وعدے کے مطابق شادی نہ کرانے پر دوسری مرتبہ کھمبے پر چڑھ گیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر پنو عاقل کے قریب نوجوان حنیف دستی شادی نہ کروانے پر احتجاجاً ایک مرتبہ پھر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ہے، کھمبے پر چڑھنے والے شخص کو اتارنے کی کوشش جاری ہے۔

پول پر چڑھنے والے حنیف سے رشتہ داروں کی نیچنے اترنے کی منت سماجت کر رہے ہیں، رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ حنیف چار ماہ پہلے بھی کھمبے پر چڑھ گیا تھا جسے پولیس نے اتار کر حراست میں لے لیا تھا۔

رشتے داروں نے بتایا کہ وعدے کے مطابق شادی نہ کرانے پر حنیف دوبارہ کھمبے پر چڑھ گیا۔

خیال رہے کہ 7 نومبر کو بھی حنیف کھمبے پر چڑھ گیا، حنیف تھا کا کہنا تھا کہ بھائی مجھے شادی کرنے نہیں دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شخص پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہے، دوسری شادی کرنے کا خواہشمند حنیف تین بچوں کا باپ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے