بدھ, جون 16
d8b4db81d8b1db8c daa9d8a7 daa9d8a7d8b1d986d8a7d985db81d88c d984d8a7db81d988d8b1 d8b3db92 daa9d8b1d8a7da86db8c d8acd8a7d986db92 d988d8a7
سکھرپاکستانخبریںکراچیلاہور

شہری کا کارنامہ، لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو بڑے حادثے سے کیسے بچایا؟

لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی، اس دوران سکھر میں ڈیتھا کے قریب ٹریک کا 2 فٹ حصہ ٹوٹا ہوا تھا جبکہ ٹرین تیز رفتاری سے منزل کی طرف گامزن تھی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹریک پر کھڑے ہو کر ٹرین کو رکنے کا اشارہ کیا، 105 کی اسپیڈ سے رواں دواں ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا گیا جس کے بعد پتہ چلا کہ ٹریک پر دو فٹ حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بروقت بریک نہ لگتے تو بڑے سانحے کا خدشہ تھا۔

ریلوے انتظامیہ کے حکم پر ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے