25 جنوری, 2021
daa9d985d8b3d986 d8a8da86db8c d8b3db92 d8b2db8cd8a7d8afd8aadb8c daa9db8c daa9d988d8b4d8b4 d986d8a7daa9d8a7d985 d88c d985d984d8b2d985
سکھرپاکستانخبریں

کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام ، ملزم فرار

سندھ میں تسلسل کے ساتھ کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں، مگر اس قبیح فعل کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے جا سکے۔

گزشتہ روز خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں سات سالہ مومنہ لاڑک کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ننھی بچی کی لاش کیلوں کے باغات سے ملی تھی۔

آج اسی طرح کا ایک اور واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں پیش آیا، جہاں گاؤں میر خان لغاری میں ایک شخص بہلا پھسلا کر چھ سالہ بچی کو ایک خالی مکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی، بچی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہو گئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق بچی کے اہل خانہ کی جانب سے تھانہ سکرنڈ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے اور مقدمے میں نثار نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے، جس کی تلاش کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سندھ میں بچوں کے اغوا اور زیادتی سے متعلق آٹھ ماہ کی رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق جنوری سے اگست 2020ء تک سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ 18 کیسز خیرپور میں رپورٹ ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے