اتوار, اپریل 18
d986d988d8a7d8a8 d8b4d8a7db81 d8afd984db81db92 daa9d988 d8b2d8aed985db8c daa9d8b1d986db92 d988d8a7d984db8c d8aed8a7d8aad988d986 d986
شہید بینظیر آبادپاکستانجرم و انصافخبریںسندھ

نواب شاہ: دلہے کو زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی

سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں شادی ہال کے اندر دلہے کو چھری کے حملے میں زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ نواب شاہ میں مریم روڈ پر واقع شادی ہال میں دلہا کو زخمی کرنے والی خاتون نےگلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے بیان کے مطابق خاتون نے نیاز مہر پر الزام لگایا تھا کہ وہ شادی کا وعدہ کر کے مکر گیا تھا۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ان کے حکم پر ایس پی ظفر صدیق کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ایس ایس پی تنویر حسین کے مطابق انکوائری کمیٹی 3 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، انھوں نے کہا معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خاتون کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو ریکارڈ کرانے کے بعد ناہید نامی خاتون نے خود کشی کی، ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ نیاز مہر جو کہ ان کا استاد ہے، نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

متوفی ناہید کا کہنا تھا کہ نیاز مہر نے کہا تھا کہ دوسری شادی وہ اس سے کرے گا، لیکن پھر کسی اور سے شادی کرنے لگا اور کہا کہ جو کر سکتی ہو کر لو۔

متوفی ناہید نے شادی ہال میں جا کر دلہے پر چھری سے حملہ کر کے اسے زخمی بھی کیا جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے