منگل, جون 15
d8b3db8cd8a7d8b3db8c d8acd985d8a7d8b9d8aa daa9db92 d9b9d8a7d8b1daafd9b9 daa9d984d8b1 daa9db92 d8a7db81d985 d8a7d986daa9d8b4d8a7d981d8a7
کراچیپاکستانجرم و انصافخبریں

سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کے اہم انکشافات

سیاسی جماعت کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی قیادت کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتیں کیں، ایک جانب زمینوں پر قبضے تو دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی سے سیاسی جماعت کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف علی خان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب زمینوں پر قبضے تو دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کرتا رہا، سیاسی قیادت کے حکم پرٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتیں کیں۔

ملزم نے بتایا کہ جرائم میں21 ساتھیوں پر مشتمل گروہ ساتھ کام کرتا تھا، ٹارگٹ کلنگ کی بیشتر وارداتیں نارتھ کراچی، سرجانی، ملحقہ مقامات پر کیں جبکہ 2006ء میں نیوکراچی پولیس کے ہاتھوں ریپ کیس میں گرفتار ہوا۔

ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا کہ نیوکراچی میں ساتھی کاشان، شیراز کے ہمراہ امام مسجد سمیت 2 پولیس اہلکاروں خرم اور اکبر کو شہید کیا جبکہ 2012 میں سنی تحریک محمود آباد کے کارکن آصف کو قتل کیا۔

ملزم نے بتایا کہ 2013ء سرجانی ڈی سیکٹر میں جماعت اسلامی کے کارکنان حنیف، اختر کو قتل کیا اور اسی سال سیکٹر 5 جی میں ایم کیو ایم حقیقی کارکن علی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے خلاف 8 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے