اتوار, اپریل 18
d9bedb8cd9bed984d8b2d9bed8a7d8b1d9b9db8c daa9db8c d9bedb8cd8b4daa9d8b4 d9bed8b1 d985d8b4d8a7d988d8b1d8aa d8acd8a7d8b1db8c db81
کراچیپاکستانخبریںسندھسیاست

‘پیپلزپارٹی کی پیشکش پر مشاورت جاری ہے’

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پیشکش پر ایم کیو ایم ‏پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سوال یہ ہے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم میں ‏تمام فیصلے جمہوری طریقے سے ہوتے ہیں، ایم کیو ایم سے بہت ساری جماعتیں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی ہے تنظیمی مصروفیات کے باعث ‏ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان مصروف تھے ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کے ظہرانے میں مصروفیت ‏کے باعث شریک نہ ہو سکی مصروفیت سے متعلق پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا تھا۔

امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے معاہدہ ہے پی ٹی آئی سے جو بھی نامزد ہو گا اسے ‏ووٹ دیا جائے گا ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کو پی ٹی آئی کی طرف سے بھی ووٹ دیا جائے گا ایم ‏کیو ایم کے تمام ارکان پر پورا یقین ہے قیادت کے کہنے پر ہی ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کا آج مجھے ٹیلیفون آیا تھا جبکہ حفیظ شیخ سے بھی کچھ دن ‏پہلے ملاقات ہوئی تھی پیپلزپارٹی کی پیشکش پر ایم کیو ایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے، ایم ‏کیو ایم پاکستان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے