1 مارچ, 2021
d8b1db8cd986d8acd8b1d8b2 daa9db8c d8a8da91db8c daa9d8a7d8b1d8b1d988d8a7d8a6db8cd88c d8a7d8bad988d8a7 d8a8d8b1d8a7d8a6db92d8aad8a7d988
کراچیپاکستانجرم و انصافخبریں

رینجرز کی بڑی کارروائی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 مطلوب ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز نے شہر میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان کو دھر لیا ہے، ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے کتنا تاوان طلب کیا تھا؟

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رینجرز اور پولیس کی الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں اغوا برائےتاوان میں ملوث تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرا لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اختر، فاروق اور بشیر شامل ہیں، ملزمان نے رواں ماہ 13 فروری کو ڈالمیا روڈ سے عبید نامی موٹر سائیکل مکینک کو اغوا کیا، اور دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا، انیس فروری کو رینجرز ہیلپ لائن پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔

رینجرز ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ سے تینوں اغواکاروں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے