1 مارچ, 2021
d8add984db8cd985 d8b9d8a7d8afd984 d8b4db8cd8ae daa9db8c d8b3db8cdaa9db8cd988d8b1d9b9db8c daa9db92 d984db8cdb92 d981d988d8b1db8c d8b1db8c
کراچیاسلام آبادپاکستانجرم و انصافخبریںسیاست

حلیم عادل شیخ کی سیکیورٹی کے لیے فوری رینجرز تعینات کی جائے، پی ٹی آئی رہنما کا وزارت داخلہ سے مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر رمان نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی جان کو حکومت سندھ سے خطرہ ہے، وزارت داخلہ حلیم عادل شیخ کی سیکیورٹی کے لیے فوری رینجرز تعینات کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر رمان نے حلیم عادل شیخ پر تشدد کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ انتقام کی آگ میں اندھی ہو چکی ہے، اپوزیشن لیڈر کو ڈرانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ جیل میں نجی غنڈوں کے ذریعے حملہ کرایا گیا، سیاسی مخالفین کے لیے جیل نجی ٹارچر سیل بنا دیے گئے ہیں، ہم مسلسل اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کو حکومت سندھ سے خطرہ ہے، کسی کارکن کو نقصان ہوا تو ذمےدار مراد علی شاہ ہوں گے، این آئی سی وی ڈی میں کرپشن بےنقاب کرتے رہے ہیں، این آئی سی وی ڈی میں بھی کوئی سازش ہو سکتی ہے۔

انھوں نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا کہ حلیم عادل شیخ کی سیکیورٹی کے لیے فوری رینجرز تعینات کرے۔

یاد رہے پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ جیل منتقل ہونے کے بعد حلیم عادل شیخ کو گینگ وار سمیت دیگر غنڈہ عناصر نے تشدد کا نشانہ بنایا، آرتھو پیڈک سربراہ اے آر جمالی نے حلیم عادل شیخ کا معائنہ کر کے راڈ لگی ہوئی ٹانگ سمیت جسم کے دیگراعضاء پر چوٹوں کی تصدیق کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے