26 جنوری, 2021
d8afdb81d8b4d8aa daafd8b1d8af d8aad986d8b8db8cd985 d8afd8a7d8b9d8b4 daa9db92 d984d8a6db92 daa9d8b1d8a7da86db8c d8b3db92 d981d986da88d986
کراچیبین الاقوامیپاکستانجرم و انصافخبریں

دہشت گرد تنظیم داعش کے لئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف

دہشت گرد تنظیم داعش کےلئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف سامنے آیا، سی ٹی ڈی نے فارنزک رپورٹ کے بعد ملزم عمر بن خالد اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجیٹل فارنزک رپورٹ میں ملزم عمر بن خالد اور اسکے ساتھیوں کیخلاف شواہد مل گئے، فارنزک رپورٹ کے بعد سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر بن خالد کو 2020 میں طارق روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کے خلاف ثبوت نہ ہونے پر ذاتی مچلکے پر رہا کیا گیا، ملزم عمر بن خالد سے 2 موبائل فونز قبضے میں لیکر فارنزک کیلئے بھیجے گئے تھے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے ساتھی جنید، ضیا اور اویس بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان سیریا اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا اور مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سیریا اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا اور مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا، فنڈنگ شام، ممکنہ طور پر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے