25 جنوری, 2021
13
کراچیپاکستانجرم و انصافخبریںسندھویڈیوز

شہریوں کو لوٹنے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہو گئے

اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر ایک کارروائی میں 2 ملزمان شاہ رخ عرف لیون اور وقار احمد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سے ہے، ملزمان لوٹ مار، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی۔

فوٹیج میں ملزم وقار کو شہری سے رقم لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے، شاہ رخ عرف لیون نے ساتھی کے ہمراہ لوٹ مار کی تھی، ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ رخ نے محمود آباد ماڈل پارک روڈ پر کار سوار کو لوٹا تھا۔

ملزم وقار احمد منشیات کا عادی اور پولیس سے بھگوڑا ہے، فوٹیج میں وقار احمد کے ہاتھ میں پستول واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں، جب کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا اور تفتیش کے لیے انھیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا تھا، عابد علی شیدی ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے