سندھ حکومت نے وبائی امراض کے ضابطے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی اور ہیپاٹائٹس و دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو کی سربراہی میں کمیونیکیبل ڈزیزز کنٹرول پر اہم اجلاس ہوا، جس میں وبائی امراض کے ضابطے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی اور ہیپاٹائٹس و دیگرٹیسٹ کیے جائیں گے۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ اسکریننگ سے ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتے ہیں، اس سے بیماریوں کو سمجھنےاورعلاج میں مدد مل سکے گی، فیصلہ ہوا ٹی بی کے علاج میں استعمال دواؤں کی کھلے عام فروخت کنٹرول کی جائے گی۔
عذرا پیچوہو نے مزید کہا حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج، دواؤں مفت دے رہی ہے، رتوڈیرو میں حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی ایڈز کی اسکریننگ کی جائے گی۔
اجلاس میں آگاہی مہم، ایچ آئی وی متاثرہ افراد کی رہنمائی کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔