26 جنوری, 2021
2
راولپنڈیایشیاپاکستانخبریں

’افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کامطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اوراس کےاپنےبہترین مفاد میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطےمیں امن واستحکام کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونےوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد کریم خلیلی سابق چیئرمین افغان ہائی پیس کونسل بھی ہیں جنہوں نے پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف کی، کریم خلیلی نے پاک افغان تعلقات پر آرمی چیف کے ویژن کوسراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اور اس کے اپنے بہترین مفاد میں ہے۔

قبل ازیں حزب وحدت اسلامی افغانستان کے استاد کریم خلیلی وفد کی ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

محمد کریم خلیلی اور وفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کا شروع سے موقف ہے کہ افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں، قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی مسئلے کاواحد حل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے