17 جنوری, 2021
d8aed8a7d986db8cd988d8a7d984 d985db8cdaba d8a7db8cd8b3 d8a7db8cda86 d8a7d988 d986db92 d9bedb8cd8b3db92 d984db8cdaa9d8b1 d8b3d8a7d8aadabe
ملتانپاکستانجرم و انصافخبریں

خانیوال میں ایس ایچ او نے پیسے لیکر ساتھی اہلکار پر مقدمہ درج کرا دیا

ایس ایچ او نے لاکھوں روپیوں کے عوض اپنے ہی ساتھی اہلکار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیسوں کے بدلے ساتھی اہلکار پر مقدمہ درج کرانے کا واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا، جہاں عون عباس نامی ایس ایچ او تھانہ سٹی نے لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے ساتھی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

متاثرہ اہلکار نے دہائیاں دیتے ہوئے بتایا کہ عون عباس نے مقدمے میں پھنسا کر پانچ لاکھ روپے بٹور لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلکار ساجد حسین کی درخواست پر ڈی پی او خانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

ساجد حسین پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے والا ایس ایچ او عون عباس کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او خانیوال علی وسیم کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے