28 جنوری, 2021
d984d8a7db81d988d8b1 db81d8a7d8a6db8c daa9d988d8b1d9b9 d986db92 d985d986d8b4d8a7 d8a8d985 daa9db8c 90 d8afd986d988daba daa9db8cd984d8a6
لاہورپاکستانجرم و انصافخبریں

لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ، ڈی سی لاہور کی جانب سے منشا بم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے منشا بم کی درخواست پر سماعت کی، منشا بم کے وکیل فرہاد علی شاہ نےعدالت کو بتایا کہ ڈی سی لاہور نے نقص امن کے الزام میں منشا بم کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے پہلے منشا بم کا موقف سنا نہیں گیا۔

وکیل فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں،استدعا ہے کہ منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

جس کے بعد عدالت نے ڈی سی لاہور کی جانب سے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔

یاد رہے نومبر 2020ء میں لاہور پولیس نے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹوں عامر منشا، عاصم منشا، طارق منشا اور فیصل منشا کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ منشا بم فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی صدر نے بتایا تھا کہ چاروں ملزمان حوالات میں بند ہیں اور مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پستول برآمد کرلی گئی ، قبضہ مافیا منشا بم پر بھتہ، قتل سمیت سنگین جرائم کے 77 مقدمات درج ہیں، منشا بم کے بیٹے مقدمات درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے تھے۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمان کےخلاف شہریوں کودھمکانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، سی سی پی اولاہورعمرشیخ کی ہدایت پرقبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے